بھارت

مدھیہ پریش: پولیس نے گائو کشی کے مقدمے میں دو مسلمانوں کے خلاف ‘این ایس اے” لاگو کردیا

بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے گائوکشی کے ایک مقدمے میں گرفتار چارمسلمان ملزمان میںسے دو کے خلاف قومی سلامی قانون ( این ایس اے) لاگو کر دیا ہے۔اس قانون کے تحت کسی شخص کو بغیر کسی باضابطہ فرد جرم کے 12ماہ تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے قادر ، عمران ، ہاشم اور محمد آباد کے خلاف گائو کشی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔ قادر اور محمد آباد کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ عمران اورہاشم مفرور بتائے جاتے ہیں ۔ضلعی کلکٹر نے 2جون کو قادر اورمحمد آباد کے خلاف این ایس این لاگو کرنیکا حکم جاری کیا ہے۔عمر ان اور ہاشم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔ مسلم ملزمان کے خلاف گائو کشی سے متعلق مقدمے میںاین ایس اے کے استعمال نے ایک مرتبہ پھر کالے قوانین کے نفاذپر بحث چھیڑ دی ہے ۔
یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت نے گائو کشی کے معاملے میں کسی مسلمان کے خلاف این ایس اے لاگو کیا ہے بلکہ ماضی میں بھی اسکا نفاذ کیاجاچکا ہے ۔ جو ن 2024میں شاداب خان اور وحید خان نامی دو مسلمانوںکے این ایس اے لاگو کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button