بھارت
ہندوتوا لیڈر کی گائے ذبح کرنے والے مسلمانوںک و قتل کرنے کی دھمکی

نئی دلی:بھارت مودی کی فسطائی حکومت کے دور میں ایک ہندوتوالیڈر نے گائے ذبح کرنے والے مسلمانوں کو قتل کرنے اور مسجد پرزعفرانی جھنڈا لہرانے کی دھمکی دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لٹل یوگی کے نام سے مشہور پرشانت مشرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اشتعال انگیز تبصرہ کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ،جس سے اتر پردیش پولیس کی طرف سے فرقہ پرست ہندوتوا عناصر کو حاصل کھلی چھوٹ کی عکاسی ہوتی ہے ۔پرشانت مشرا کی گائے ذبح کرنے والوں کو کھلے عام قتل کرنے اور مسجد پرزعفرانی جھنڈا لہرانے کی دھمکی ریاست میں امن و امان کی صورتحال کیلئے ایک براہ راست چیلنج اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔





