APHC-AJK

بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو جابرانہ اقدامات سے ہرگز دبا نہیں سکتا،فیض نقشبندی

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیرشاخ کے سینئر رہنما سید فیض نقشبندی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال بالخصوص بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیر ی نوجوانوںکی بلا جواز گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میںکہا کہ جاری کریک ڈان، بار بار چھاپوں اور کالے قوانین کے بے دریغ استعمال نے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت اور غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو بلا جواز گرفتاریوں کے ذریعے نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک اور بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔
سید فیض۔ نقشبندی نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button