مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق کا بغور مطالعہ کرے: پاکستانی قونصلر

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر حقائق سے انکار کرنے، توجہ ہٹانے اور اقوام متحدہ کو گمراہ کرنے کے بجائے حقائق کا بغور مطالعہ کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سلامتی کونسل کی سالانہ رپورٹ پر جنرل اسمبلی کے مباحثے کے دوران بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر جواب دیتے ہوئے قونصلر گل قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت کو مسخ کرنے یا ابہام پیدا کرنے کی کوئی بھی کوشش اس تنازع کی تاریخی، قانونی اور بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا







