بھارت

امریکہ میں بھارتی نوجوان کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا

نئی دہلی:بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ایک 28 سالہ نوجوان کو امریکہ کے شہر فلاڈیلفیامیں قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی نوجوان انشول کنچہ کو گزشتہ رات ایک سنسان مقام سے فرضی ڈیلیوری آرڈر ملنے کا شبہ ہے۔ موقع پر پہنچنے کے بعدمبینہ طور پر دو نقاب پوش افراد نے فائرنگ کرکے اس کے سر میں کئی گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔اس کی کوئی چیز چوری نہیں کی گئی۔ ایم بی اے کا طالب علم انشول 2023 میں امریکہ گیا تھا اور پیزا ڈیلیوری ورکر کے طور پر پارٹ ٹائم کام کر رہا تھا۔ اس کی بہن تنوی نے بتایا کہ یہ ڈیلیوری ایک جال تھا جس کا مقصد صرف اسے مارنا تھا کیونکہ ڈیلیوری کے مقام پر کوئی نہیں تھا۔اہل خانہ نے بتایا کہ انشول اس سے قبل بھی امریکہ میں لٹ چکا تھا۔ توقع ہے کہ امریکی حکام پیر کو لاش لواحقین کے حوالے کر دیں گے۔ نیویارک میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے بتایاکہ وہ مقامی حکام اور انشول کے اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔قتل کے محرکات پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ کچھ بھی نہیں چرایا گیا۔ پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ آیا یہ حملہ نسلی بنیادوں پر کیا گیا ہے، نفرت انگیز جرم ہے یا پہلے سے منصوبہ بندی کے ساتھ کیاگیا قتل ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب دو نقاب پوش بندوق برداروں کو بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا گیا۔ مزیدتفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button