سیدفیض نقشبندی کا مولوی مشتاق احمد کو 22ویں برسی پر خراجِ عقیدت ا
آسلام آباد :
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما سید فیض نقشبندی نے سماجی وسیاسی کارکن اور عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر رکن مولوی مشتاق احمد کوانکی 22ویں برسی زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید فیض نقشبندی نے ایک بیان میں مولوی مشتاق احمد کو ایک ممتاز سماجی و سیاسی رہنما، امن پسند شخصیت اور عوامی خدمت کی علامت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مولوی مشتاق احمد نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، سچائی، انصاف اور انسانی اقدار کے فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انہوں نے کہاکہ مولوی مشتاق احمد اپنی عاجزی، ہمدردی اور غریب و نادار طبقات کے لیے خدمات کے باعث عوام میں بے حد مقبول تھے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے گراں قدر قربانیاں دیں اور اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران قید و بند اور دیگر مشکلات کا ثابت قدمی سے سامنا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران مولوی مشتاق احمد کی شہادت مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کے انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔سید فیض نقشبندی نے کہا کہ مولوی مشتاق احمد کی خدمات، قربانیوں اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔







