اتر پریش: ہندو توا غنڈوں کا مسلم نوجوان پر بہیمانہ تشدد
لکھنو :بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ہند و توا غنڈوںنے ایک مسلم نوجوان کو ” لو جہاد“ کے الزام میں سر عام بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وائرل ویڈیو میں خود کو گاﺅ رکھشک کہنے والے دکش چودھری اور انکے ساتھیوں کو ایک مسلم نوجواان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں غنڈوں کو مسلم نوجوان سے لو جہاد سے متعلق پوچھ گچھ کر تے اور ساتھ ساتھ مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ نوجوان کو سرعام برہنہ کیا گیا اور بعد ازاں معافی مانگنے پر مجبور کیا گیا۔ دکش چودھری قبل ازیں بھی کئی مرتبہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیااور کئی صارفین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا” یہ انتہائی چونکا دینے والا اورخوفناک واقعہ ہے، کیا اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہے یا نہیں۔







