بھارت

بھارت : کاکروچ جنتا پارٹی آج پونے میں احتجاج کرے گی

وزیر تعلیم کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ابھجیت دپکے

ممبئی :بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی ( سی جے پی) کے بانی ابھجیت دپکے نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات میں آئے دن کی بے قاعدگیوں نے سارے ملک میں لاکھوں طلباءکے مستقل کو متاثرکیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک کانوجوان ، طلباءکو متاثر کرنے والے مسائل پر خاموش رہنے کی ہرگز تیار نہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر وزیر تعلیم نے استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ اب یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس ملک کا نوجوان کسی سے بھی نہیں ڈرتا اور وہ پیچھے نہیں ہٹے گا ۔ ابھیجیت دپکے نے کہا کہ نیٹ امتحان کے معاملے میںکئی طلبا ءخود کشی کر چکے ہیں ، نیٹ ، سی بی ایس ای اور سی یو ای ٹی جیسے امتحانات سے جڑے مسائل کی وجہ سے ایک کروڑ طلباءمتاثر ہوئے ہیں، صورتحال کی ذمہ داری لینے کیلئے کوئی تیار نہیں ، ہم نے 6جون کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج میںمطالبہ کیا تھا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان فوری مستعفی ہو جائیں ، کسی کو تو ذمہ داری لینی ہے، سسٹم کی ناکامی کی وجہ سے وہ طلباءاپنی جان لے رہے ہیںجو ڈاکٹر بن کو دوسروں کی زندگیاں بچا سکتے تھے۔
ابھیجیت دپکے کہا کہ ہم آج (11)جون کو شام چار بجے پونے میں پر امن احتجاج کریں گے ، جس کے بعد لکھنو، امرتسر، جئے پور اور بنگلورو میں احتجاج ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اخلاقی ذمہ داری قبول کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر تعلیم نے استعفی نہیں دیا تو 20جون کو سارے ملک کے نوجوان دارلحکومت نئی دلی اکھٹے ہونگے اور میں خود اس احتجاج میں حصہ لوں ۔ احتجاجی نوجوان دھرمیندر پر دھان کے استعفے تک واپس نہیں جائیںگے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button