بھارت

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا بھارت میں آپریشن بند کرنے کا اعلان، 250 ملازمین متاثر

نئی دلی: امریکی رئیل اسٹیٹ ٹیکنالوجی کمپنی اوپن ڈور نے بھارت میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا جس کے نتیجے میں تقریبا 250ملازمین متاثر ہوں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی کمپنی کا یہ فیصلہ کاروباری حکمتِ عملی میں تبدیلی اور آپریشنز کو امریکی صارفین کے قریب لانے کے منصوبے کا حصہ قراردیاجارہاہے۔کمپنی کے سی ای او کاز نیجاتیان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی گزشتہ چند ماہ سے کچھ عہدے امریکا منتقل کر رہی تھی اور اب بھارت میں موجود تمام آپریشنز بتدریج ختم کیے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ چونکہ اوپن ڈور کے زیادہ تر صارفین امریکا میں ہیں، اس لیے متعلقہ کام بھی وہیں منتقل کرنا زیادہ موثر ہے، خصوصا جب کمپنی مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام اور ٹیمز کو بڑھا رہی ہے۔کمپنی نے متاثرہ ملازمین کے لیے معاونت کا اعلان بھی کیا ہے جس میں مالی معاوضہ، نئی نوکری تلاش کرنے میں مدد اور دیگر سہولتیں شامل ہوں گی، جبکہ کچھ بھارتی عملہ عارضی طور پر رکھا جائے گا تاکہ اہم کاموں کی منتقلی مکمل کی جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button