مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی پولیس نے محمد یوسف شاہ اور دیگر تین افراد کے گھروں پر اشتہاری نوٹس چسپاں کر دیے

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین اور تین دیگر افراد کے خلاف ایک عدالتی حکم نامے پر عمل درآمد کر تے ہوئے انکے متعلقہ مقامات اور تمام نمایاںجگہوں پر اشتہاری نوٹس چسپاںکر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے )کی سری نگر میں قائم خصوصی عدالت نے محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین اور تین دیگر افراد کو چند روز قبل دہائیوں پرانے ایک جھوٹے میں اشتہاری قرار دیدیا تھا۔ این آئی اے کے نامزد خصوصی جج منجیت رائے نے انہیں اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ چاروں افراد مفرور ہیں۔
محمد یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین، غلام نبی خان، شیر محمد اور ناصر یوسف قادری کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ، رنبیر پینل کوڈ اور ایگریس اینڈ انٹرنل موومنٹ کنٹرول آرڈیننس)کے تحت کانٹر انٹیلی جنس کشمیر سی آئی کے سری نگر تھانے میں درج مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا۔یہ مقدمہ5 اپریل 1996 کو درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میںان چارو ں پر بھارت مخالف تقاریر کرنے اور نوجوانوں کو بھارت کے خلاف مزاحمت پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالت نے چاروں کو 14 جولائی کو یا اس سے پہلے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ محمد یوسف شاہ ضلع بڈگام،غلام نبی خان ضلع اسلام آباد، شیر محمد ضلع بانڈی پورہ جبکہ ناصر یوسف قادری سرینگر حبہ کدل کے رہائشی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button