مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں

unnamedسرینگر23 دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سرینگر ، کپواڑہ ،پلوامہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرال گنڈ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران لوگوں کو شدید سرد موسم میں گھروں سے باہر نکال کر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ فوجیوں نے علاقے میں گھروں میں لوٹ مار کی اور لوگوں کی قیمتی اشیاء بشمول زیورات لوٹ لئے ۔ فوجیوں نے اس دوران ضلع پلوامہ کے علاقے وان پورہ میں 5کلو وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ فوجیوں نے سرینگر، بارہمولہ ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں بھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button