بھارت

آسام: مسلمانوں کا یکسان سول کوڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بیرینگا:بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاستی آسام میں سینکڑوں مسلمانوں نے حال ہی میں منظور شدہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی )کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بڑی تعداد میں مسلمان احتجاج کے لیے ضلع کاچھر کے علاقے برینگا میں ایک مسجد کے باہر جمع ہوئے۔مظاہرین نے یکسان سول کوڈ کے خلاف نعرے لگائے اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا یو سی سی کے ذریعے مسلم کمیونٹی کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔سابق رکن اسمبلی عطا الرحمن نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قانون سازی پر تنقید کی اور اسے مذہبی آزادی اور آسام کے ثقافتی تنوع پر حملہ قرار دیا۔انہوں کہا کہ یو سی سی کو غیر منصفانہ طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے اور خاص طور پر اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون غیر منصفانہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے اور اس کا واحد مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے،۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button