بھارت
مغربی بنگال: پولیس نے مسلم رہنما جہانگیر کو سڑکوں پر گھما کر تذلیل کا نشانہ بنا یا

کلکتہ : بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے علاقے فالتا میں پولیس نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے مسلمان رہنما جہانگیر خان کوایک بار پھر سڑکوں پر گھما کر تذلیل کا نشانہ بنایا ، جس کے بعد ان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے حصار میں انہیں سڑکوں پر چلتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے اور بعض اوقات کان پکڑے ہوئے نظر آئے۔ یہ واقعہ ان کی گرفتاری کے ایک ہفتے کے اندر دوسری مرتبہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 11 جون کو گرفتاری کے تین دن بعد بھی انہیں اسی طرح سڑکوں پر پریڈ کرائی گئی تھی۔ واقعے کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔







