مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :راجوری میں بھارتی فورسز کا آپریشن مسلسل32ویں روز بھی جاری

جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بھارتی فورسز کی طرف سے شروع کی گئی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج مسلسل 32ویں دن بھی جاری ہے ، جس سے مقامی لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں،پیراملٹری اہلکاروں ، پیرا کمانڈوز اور نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈزجنہیں ہیلی کاپٹروں، ڈرونز اور سراغرساں کتوں کی مدد حاصل ہے ڈوری مال، گمبھیر مغلاں اور ضلع کے دیگر علاقوں میں 23مئی سے مسلسل کارروائی کررہے ہیں ۔قابض بھارتی فوج کے سینئر افسران نے فوجی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے لائن آف کنٹرول کے ساتھ علاقوں بشمول ڈوریمل-گمبیر مغلان کا دورہ کیا۔
ادھرا گھروں پر چھاپے اور محاصرے کاسلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ ایک ماہ سے جاری فوجی محاصرے کے دوران سینکڑوں مقامی لوگوں، جن میں زیادہ تر مسلمان شامل ہیں ، کو بھارتی فورسز کی جانب سے تفتیش کے نام پر ہراساں کیا گیاہے۔میڈیا اور مقامی شہریوں کو آپریشن زون تک رسائیحاصل نہیں ہے اور علاقے میں ہونے والی پیش رفت کی آزادانہ رپورٹنگ پر پابندی عائدہے۔بھارتی فورسز نے جنگل کے علاقے کے گرد گھیرا مزید سخت اورنواحی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے، جس سے پورا خطہ جنگی علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button