بھارت

بی جے پی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، جماعت اسلامی ہند

نئی دلی: جماعت اسلامی ہند نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے ملک میں کیے جانے والے غیر آئینی اقدامات کیخلاف ایک ملک تحریک چلائی جائے گی جس میں وہ ہندوبھائی بھی شامل ہونگے جو انصاف اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر معتصم خان نے ایک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک میں ایکسان سول کوڈ نافذ کر رہی ہے ، گجرات اور اتر اکھنڈ میں اسکا نفاذ ہو چکا ہے جبکہ آسام میں بھی یہ عمل آگے بڑھ چکا ہے ، مدھیہ پردیش میں بھی اسکی تیاریاں جاری ہیں۔نائب امیر جماعت نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوںمیں مساجد کو منہدم کیا جا رہا ہے ، مسلمانوںکو بلا وجہ گرفتار کیا جا رہا ہے اور انہیں آسانی سے ضمانت نہیںملتی جس کی وجہ سے ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس صورتحال میں ایک ایسی تحریک چلانے کی ضرورت ہے جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہو اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ مسلم پرسنل لابورڈ نے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے جو ایک اچھی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کا کام کیا جانا ضروری تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button