مقبوضہ جموں و کشمیر
خواجہ آصف کے بیان پر بھارت تلملا اٹھا
الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا
نئی دلی: بھارت آزاد کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیانات پر تلملا اٹھا اور انھیں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جسوال سے خواجہ آصف کے بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں جھینپ مٹاتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں۔ ہم ان من گھڑت دعوئوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ عندیہ دیا تھا کہ ایسا انڈیا کے ایما پر کیا جا رہا ہے۔







