بھارت

تکبر میں ڈوبی مودی حکومت کے وزیرطلباءکو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے طلباءکی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ، انہیں چاہیے کہ وہ نوجوانوں سے معافی مانگ کر فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ”ایکس “ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ دیکھ کو حیرانی ہوتی ہے کہ اقتدار کے تکبر میں ڈوبی مودی حکومت اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اسکے وزیر اپنے حقوق ، منصفانہ امتحانات اور محفوظ مستقبل کا مطالبہ کرنے والے لاکھوں طلباءکو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کی ناکامی سے کئی پیپر لیک ہوئے ، جن کے دور اقتدار میں طلباءکو سنگین پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہوا ، وہ آج ان متاثرہ طلباءاور انکے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ مودی حکومت کا اس طرح کا یہ طرز عمل پرانا ہے ، اس نے پہلے کسانوں کو بھی فسادی قرار دیا ، سوال پوچھنے والوں کو ”اینٹی نیشنل“ کہا گیااور اب نوجوانوں کو دہشت گرد قراردیا جارہا ہے ، حکومت سے جو بھی سوال پوچھتا ہے ،ا سے ملک دشمن قرار دینے کی سیاست کی جارہی ہے۔ وزیر تعلیم نے بھی ایسا ہی کیا ہے جس کے لیے انہیں ملک کے کروڑوں نوجوانوں سے فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے اور اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے عہدے سے فل الفور استعفیٰ دینا چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button