بھارت
اروناچل پردیش :سڑک حادثے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک، دو زخمی

ایٹا نگر:بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں فوج کا ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ ضلع مغربی کامنگ میں نیشنل ہائی وے 13 پر اس وقت پیش آیا جب 18 سکھ لائٹ انفنٹری (ایل آئی) کا ایک ٹرک جس میں تین فوجی سوار تھے، دیرنگ میں سشسترا سیما بال (ایس ایس بی) کی 30 بٹالین کے پی ٹی گراونڈ کے قریب بے قابو ہو گیا۔ ٹرک کھائی میں گرنے سے پہلے یونٹ کی چین لنک باڑ سے ٹکرا گیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گی ہیں۔




