مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اوردیگر پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرنے والی متعدد تنظیموں نے جموں میں بھارت کی ہندوتوا حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت کو بچانے اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے سڑکوں پرنکلے ہیں۔مظاہرین کی ایک رہنما ڈاکٹر ریتو نے کہا کہ بھارتی آئینکی ہر شق کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور مجرم اورغلط لوگ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ بے گناہ جیلوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کو بچانے کے لیے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہصرف جدوجہد ہی ہمارے آئینی حقوق کو یقینی بنا سکتی ہے۔ڈاکٹر ریتو نے بتایا کہ ایڈوکیٹ محمود پراچہ بھارت بھر میں اس احتجاجی مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔







