بھارت
منی پور : نامعلوم افراد نے عیسائی کوکی گاوں کے 15 مکان نذر آتش کر دیے

امپھال: شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کے ضلع کامجونگ میں نامعلوم حملہ آوروں نے کوکی(عیسائی ) قبیلے کے کم از کم 15 مکان نذر آتش کر دیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے گاﺅں فیمول میں پیش آیا جو کہ چساد تھانے سے سے تقریباً 45 کلومیٹر شمال مشرق میں بھارت-میانمار سرحد کے قریب واقع ہے۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔KMS-09/M






