بھارت

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کے زخم پھر تازہ کردیے

پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے تباہ ہوئے تھے

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کر کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے زخم پھر تازہ کر دیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی گزشتہ سال ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران 11طیارے تباہ ہوئے تھے جبکہ بروقت سفارتی کوششوں کے باعث ایک ممکنہ ایٹمی تصادم کو بھی ٹال دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی تھی تاہم جنگ بندی کی کوششوں کے نتیجے میں لاکھوں نہیں بلکہ تقریبا تین کروڑ افراد کی جانیں ممکنہ تباہی سے محفوظ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان سے گفتگو میں اس مقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ رکنے سے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button