مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : محبوبہ مفتی ، بیٹیاں ”یوم شہدائے کشمیر” سے قبل گھر میں نظر بند

mehbooba mufti iltija mufti
mehbooba mufti iltija mufti

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے ”یوم شہدائے کشمیر” سے قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی اور انکی بیٹیوں التجا مفتی اور ارتقامفتی کو سرینگر میں میں گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق التجا مفتی نے ”ایکس ”پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ یوم شہدا کے موقع پر وہ اور ان کے اہل خانہ کو ان کی رہائش گاہ تک محدود کر دیا گیا ہے ، یہ وہ پرامن حالات ہیں جنکا وہ کشمیر میں دعوی کر رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی کی بڑی بیٹی ارتکا مفتی نے بھی خاندان پر عائد پابندیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے ”ایکس ” پر لکھا” ہمیں 12 جولائی کو خدا کی اس زمین پر نظر بند کیوں کر دیا گیا ؟ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے پھر بھی مجھے گھر سے باہر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔یا د رہے کہ محبوبہ مفتی کی چھوٹی بیٹی التجا مفتی سیاست میں انتہائی سرگرم ہیں جبکہ بڑی بیٹی ارتکا مفتی سیاست سے دور ہیں۔
کل 13جولائی کو 1931کے ان 22بائیس فرزندان توحید کی یاد میں ”یوم شہدائے کشمیر”منایا جائیگا جنہیں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے سپاہیوں نے سینٹرل جیل سرینگر کے احاطے میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button