مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے کولگام میں دو رہائشی مکانات ضبط کرلئے

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے ضلع کولگام میںمزید دوافراد کی جائیدادیں ضبط کرلیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد یںجاوید احمد ڈار اور پرویز احمد ڈار کی ملکیت ہیں، دونوں کجر گاو¿ں کے رہائشی ہیں ۔ ضبط کی گئی جائیدادوں میں دو رہائشی مکانات شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی جائیدادیں عدالت کی اجازت کے بغیرخریدی یا فروخت نہیں کی جاسکتیں۔قابض بھارتی حکام نے اگست2019میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعدکشمیریوں کو ان کی زمینوں اورجائیدادوں سے محروم کرنے کا سلسلہ تیز کردیاہے جس کا مقصد علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button