مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : نیشنل کانفرنس نے اراکین اسمبلی و پارلیمنٹ کو 19جولائی تک دلی پہنچنے کی ہدایت کر دی

پارٹی نے ریاستی درجے کی بحالی کیلئے 20جولائی کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس نے20 جولائی کو جنتر منتر پر پارٹی کے احتجاج میں شرکت کیلئے اپنے تمام اراکین اسمبلی اور پارلیمنٹ کو 19 جولائی تک نئی دہلی پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ریاستی درجے کے مطالبے پر زور دینے کیلئے بھارتی پارلیمنٹ کے مانسوں اجلاس کے آغاز پر 20 جولائی کو دلی میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
عمر عبداللہ نے حال ہی میں حضرت بل میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے تقریباً دو سال تک بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو آگے بڑھایا، لیکن وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے وہ پرامن احتجاج کو اپنانے پر مجبور ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر اور عمر عبداللہ کے والد فاروق عبداللہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، راہول گاندھی، ممتا بنرجی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال، محبوبہ مفتی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت کم از کم 52 رہنماﺅں کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے افتتاحی دن مظاہرے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button