مقبوضہ جموں و کشمیر
آزاد کشمیر کے رہائشی بچے کی بھارتی فورسز کی طرف سے گرفتاری کی مذمت
اسلام آباد سرینگر25 جنوری (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں عبدلمجید ملک ، قاضی عمران اور خالد شبیر نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ تتری نوٹ کے 14سالہ رہائشی عبدالصمد کی بھارتی فوجیوں کی طرف سے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حر یت رہنمائوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے کشمیری بچے پر مقدمے کے اندراج اور اس پر بھارتی فورسزکے ظلم و تشددپر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کشمیری بچے کوفوری واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا۔ا نہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی انصاف کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ 14سالہ بچے کی واپسی کیلئے کردار ادا کریں اور اس پر بھارتی فورسز کے مظالم بند کرائے جائیں۔