مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری اور بارہمولہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے راجوری اور بارہمولہ اضلاع میںبھارتی فورسز نے منگل کو بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے گائوں ارگی دلہوری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ایک اور کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ کے جنگل کے علاقے کنڈی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز موادبرآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔بھارتی فوج کے مطابق یہ آپریشن 52 راشٹریہ رائفلز، 53 بٹالین سی آر پی ایف اور ساشسٹرا سیما بال نے شروع کیا تھا۔بھارتی فورسز نے جنگل کے علاقے میں چھپائے گئے دو دیسی ساختہ دھماکہ بم ، دو پستول اور 7.62ایم ایم گولہ بارود کے 530رانڈز برآمد کرنے کا دعوی کیا۔








