بھارت

نئی دلی: راہول گاندھی نے پیلٹ بندوق سے زخمی طالب علم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا

نئی دلی:لوگ سبھا میں قائد حزب اختلا ف راہول گاندھی نے دلی کی جن پتھ پر واقع اپنی رہائشی گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں طلباءکے حالیہ احتجاج کے دوران پیلٹ گن سے زخمی ہونے والے ہریانہ کے طالب علم ساحل کو میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے والے طلباءپر مہلک پیلٹ بندوںکا استعمال کیاگیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے کہا کہ پیلٹ بندوں کے چھرے لگنے سے کئی طلباءکی آنکھوں میں شدید چوٹیںآئی ہیں۔ ملک کے نوجوانوں اور طلباءکے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ شدید تشویش کا باعث ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پرامن طلباءپر شدید لاٹھی چارج کیا گیا اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی گی۔
راہول گاندھی نے کہا کہ طلباءکے خلاف تشدد ، مارپیٹ اور ڈرانے دھمکانے کی کارروائی فوری طور پر بند کی جائے ، طلباءکے خلاف درج کیسز واپس لیے جائیں اور انکے ساتھ انصاف یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ دھرمیندر پردھان کو استعفی دینا ہی ہوگا کیونکہ وہ ایک ”کریمنل وزیر تعلیم ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکے خلاف پیلٹ بندوں کا استعمال ناقابل قبول ہے ، حکومت طلباءکو طاقت کے ذریعے دبانے کے بجائے انکے مطالبات کو سنے اور تعلیمی نظام سے جڑے مسائل کا حل نکالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button