APHC-AJK

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں تیزی لائی ہے اور کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنے کے لیے گھروں پر چھاپوں ، تلاشی کی کارروائیوں اور نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آبا د میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں نے سرینگر، اسلام آباد ، بڈگام، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور سوپور سمیت مختلف علاقوں میں حریت کارکنوں اور عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ،تلاشی کی کارروائیاں کیں اور ہزاروں نوجوانوں کو حراست میں لیا۔غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ر ہائشی مکانات کی مسماری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے اور اسلام آباد ضلع میں دو مکان بارود ی مواد لگا کر اڑا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام ہتھکنڈے حق خود ارادیت کی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی بھارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر اور ظلم وستم کے باوجود کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
غلام محمد صفی نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور پوری عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالیوں کا فوری نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button