مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے نام پر غیر معمولی پابندیاں عائد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے سرینگر اور دیگر اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں، فوجی چوکیوں میں اضافہ کیاگیا، گاڑیوں اورمسافروں کی سخت تلاشی لی جارہی اور پولیس اورپیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس مشترکہ کارروائیاں کررہی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں اہم مقامات پر اضافی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ بھارتی فورسز کے اہلکار نجی گاڑیوں،مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔ بھارتی پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹیاں گاڑیوں اورمسافروں کی شناختی دستاویزات اور سامان کی جانچ کر رہی ہیں۔ گاندربل، کولگام، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ ،شوپیان ،بارہمولہ، بڈگام اور دیگر اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں کی جارہی ہیں ، خاص طورپر لوگوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور شاہراہوں، شہروں کے داخلی راستوں اور حساس مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔یہ اقدمات اسلام آباد میں حالیہ حملے کے بعد کئے گئے جس میں امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر مامور ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔ بھارتی ایجنسیوں نے پورے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔بھارتی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نلین پربھات نے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت د ی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں خاص طور پر غیر محفوظ اور شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے ارد گرد سیکورٹی کو بڑھائیں اور معلومات حاصل کریں۔حکام نے بتایا کہ وقفے وقفے سے بارش کے باوجود مشترکہ کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ بھارتی ایجنسیوں کی کوششوں کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے کو مزید سخت کرنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button