بھارت

بھارت : سی جے پی، طلباءرہنما محمدعلی جوہر یونیورسٹی کے مجوزہ انہدام کے خلاف آواز اٹھائیں : رانا ایوب

نئی دہلی : سینئر بھارتی صحافی رانا ایوب نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)، طلباءرہنماوں اور جن زی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتر پردیش میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے مجوزہ انہدام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رانا ایوب نے ایکس پر ایک پوسٹ میں سوال اٹھایاکہ کیا حال ہی میں طلباءکے مسائل پر متحرک ہونے والی تحریک اس بات کو بھی یقینی بنا سکتی ہے کہ اتر پردیش انتظامیہ یونیورسٹی کو منہدم نہ کرے۔انہوں نے اسے ہزاروں طلباءاور ان کی امنگوں کا گھرقرار دیتے ہوئے کیمپس کی 38 عمارتوں کے مجوزہ انہدام کے تناظر میں ادارے کے تحفظ کے لیے تعاون پر زوردیا۔یہ اپیل بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں طلباءکے احتجاج پر سخت کارروائیوں کے دوران سامنے آئی ہے جبکہ سی جے پی نے آسام، مغربی بنگال اور بہار میں نظربند مظاہرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی اترپردیش کے علاقے رام پورمیں سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے قائم کی تھی۔ یہ ادارہ حالیہ برسوں میں سیاسی اور قانونی تنازعات کا مرکز بنا رہا جبکہ یوپی انتظامیہ نے تعمیرات میں مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کیمپس کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ریاست میں مسلمانوں کے زیرانتظام تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button