بھارت
پنجاب: بی جے پی کے دفتر پر پٹرول بم سے حملہ
چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع سنگرور میں ہندوتوابھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر بعض نامعلوم حملہ آورواں نے پٹرول بم سے حملہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار کی شب پیش آنے والے اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم اپلی روڈ پر واقع بی جے پی کے دفتر پہنچی۔ ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد، ایسا معلوم ہوتاہے کہ پٹرول سے بھری ہوئی بوتل بیرونی دیوار سے عمارت کی طرف پھینکی گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ایک فرانزک ٹیم واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور پٹرول بم پھینکنے والوں کا پتہ لگانے کے لیے قریبی علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کوبھی چیک کیا جارہاہے۔






