مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھارتی فوجی زخمی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دھماکہ اوڑی کے علاقے کمل کوٹ میں 8 راشٹریہ رائفلزکی اپر گڑھ فارورڈ پوسٹ کے قریب ہواجو12 انفنٹری بریگیڈ کے تحت کام کررہی ہے۔زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جائے وقوعہ سے نکالا گیا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرینگر کے بادامی باغ فوجی سپتال منتقل کیا گیا۔زخمی فوجیوں کی شناخت42 سالہ دفادار وجے کمار اور 28سالہ نائیک شراناپا انگاری کے طور پر کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button