مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمرفاروق کامرحوم محمد مقبول شاہ کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت

mirwaiz visitسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نظر بندی سے رہائی کے بعد محمد مقبول شاہ جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ،کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد مقبول شاہ میرواعظ خاندان خاص طورپر شہید میرواعظ مولوی محمد فاروق کے قریبی ساتھی اورمعتمد ر ہ چکے ہیں۔ میر واعظ عمرفاروق نے محمد مقبول شاہ کے انتقال کو ایک ذاتی نقصان قرار دیا۔انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔اس دوران انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے ایک تعزیتی اجلاس میں جامع اوقاف کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات اور قربانیوں پر محمد مقبول شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے محمد مقبول شاہ کو ایک انتہائی وفادار، ملنسار اور مخلص کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی جس طرح خاندان میرواعظ اور ایک مقدس کاز کیلئے وقف کی ،اس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین سے اظہارتعزیت کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button