پاکستان

یومِ استحصالِ کشمیر: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

پاکستان بھر میں تقریبات اور احتجاجی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیرِ صدارت 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں منعقد ہونے والی تقریبات، ریلیوں اور احتجاجی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی، وفاقی سیکرٹری علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر خٹک، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما پرویز احمد شاہ اور امتیاز وانی سمیت وفاقی وزارتوں، تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے تمام اداروں کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک مربوط اور مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ طے شدہ سرگرمیوں کو مو¿ثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے اور ملک بھر میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں، اداروں اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ باہمی تعاون اور قریبی روابط کے ذریعے ان تقریبات کو کامیاب بنایا جائے۔فاقی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں ہر بین الاقوامی فورم پر مو¿ثر آواز بلند کرتا رہے گا اور انہیں اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت مسلسل فراہم کرتا رہے گا۔انہوں نے اس قومی مقصد کے حصول کے لیے تمام قومی اداروں کی فعال اور مو¿ثر شرکت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اجلاس کے دوران وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ دفاع، وزارتِ مواصلات، وزارتِ ریلوے، وزارتِ تعلیم، کابینہ ڈویڑن، آزاد جموں و کشمیر کونسل، گلگت بلتستان کونسل، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA)، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA)، لوک ورثہ، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA)، پاکستان پوسٹ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF)، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA)، سروے آف پاکستان، کمشنر آفس راولپنڈی اور کمشنر آفس اسلام آباد کے نمائندگان نے یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں اپنی تیاریوں اور مجوزہ پروگراموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button