بھارت

آر ایس ایس نظامِ تعلیم پر قابض، نوجوانوں کو اندھ بھکت بنانا چاہتی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی:
بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ آر ایس ایس حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی نظریاتی سرپرست تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت کے تعلیمی نظام پر بھی قابض ہے اور نوجوانوں کو آزاد سوچ رکھنے والے شہری نہیں بلکہ "اندھ بھکت”(اندھا عقیدت مند )بنانا چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، لوک سبھا میں اینٹی پیپر لیگ ترمیمی بل 2026پر بحث کے دوران راہل گاندھی نے نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کے خلاف ملک گیر طلبہ تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے ملک کے مستقبل کے لیے آواز بلند کی اور ان کی جدوجہد قابل احترام ہے۔انہوں نے سابق وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو "دھوکہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت تعلیم درحقیقت آر ایس ایس چلاتی ہے، نہ کہ وزیر تعلیم۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل فیصلے وزیر کے دفتر میں موجود آر ایس ایس سے وابستہ افراد کرتے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس نے تعلیمی نظام کی روح پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ نوجوانوں کو سوال کرنے، آزادانہ اظہارِ خیال کرنے اور تنقیدی سوچ اپنانے سے روکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بیشتر جامعات میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ شخصیات کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے احتجاج میں نہ تشدد تھا، نہ نفرت، بلکہ یہ بہتر مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی آواز تھی۔ ان کے بقول ہر سیاسی جماعت، بشمول بی جے پی، کو اس جذبے کا احترام کرنا چاہیے۔راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کی سخت کارروائی کی منظوری دی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اگر بی جے پی رہنما اپنے بچوں سے طلبہ تحریک کے بارے میں رائے لیں تو انہیں بھی معلوم ہوگا کہ نوجوان نسل امتحانی نظام میں شفافیت، انصاف اور بہتر تعلیمی مستقبل کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ادھر اپوزیشن جماعتوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران لوک سبھا نے بدھ کے روز اینٹی پیپر لیک ترمیمی قانون میں ترمیم کے بل کو منظورکرلیا ۔ ترمیم شدہ قانون میں مجرموں کے لیے 10 سال تک کی قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سخت سزا رکھی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button