بھارت
آندھرا پردیش :بس میں آگ لگنے سے 8 افرادہلاک، 18زخمی
نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع مارکاپورم میں ایک خوفناک بس حادثے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 دیگر زخمی ہو گئے۔ بس بجری سے لدے ٹپر سے ٹکرا گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آخری اطلاعات تک جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی ٹیمیں متاثرین کی شناخت اور ان کے اہل خانہ کو آگاہ کرنے میں مصروف ہیں۔
چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔KMS-04/M






