سونم وانگچک کا مودی حکومت سے طلبہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن سونم وانگچک نے مودی حکومت سے حالیہ احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوشل میڈیا ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں وانگچک نے حکومت سے کہاکہ ان سے اور کاکروچ جنتا پارٹی سے کیے گئے تحریری وعدوں کی پاسداری کرے۔ انہوں نے کہا، "میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس وعدے پر قائم رہے کہ احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوگی، ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی، اور نوجوانوں کے درمیان اعتماد کا ماحول قائم کیا جائے گا۔”بھارتی پارلیمنٹ میں امتحانات ترمیمی بل پیش کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نہ صرف امتحانی نظام بلکہ پورے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہوگی۔








