مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2غیر مقامی افراد ہلاک

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے2غیر مقامی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع کے علاقے کیلم میں پیش آیا۔ فائرنگ سے دو غیر مقامی افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ ہلاک ہونے والوں کے نام دیپک اور بھوپندر بتائے جارہے ہیں۔واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button