بھارت

طلباء پر جو گزری اس پر وزیر اعظم کو ان سے معافی مانگنی چاہیے، راہول گاندھی

نئی دلی: کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ طلباء کو وززیراعظم کی طر ف سے معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وزیر اعظم کو طلباء سے معافی مانگی چاہیے کیونکہ پیپر لیگ اور امتحانات منسوخ ہونے سے انکا مستقبل بربادہوا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ”ایکس” پر لکھا کہ والدین کے لیے اپنے بچے کو کھونے کا دکھ سب سے بڑا ہوتا ہے ، ہر نوجوان کی موت کے پیچھے ایک ایسا خاندان ہے جسکا دکھ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جب نظام تعلیم ہی ٹھیک نہیں ہے تو طلباء احتجاج نہیں تو اور کیا کریں گے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی طلباء کو معاف کرنے کی بات کر رہے ہیں جبکہ انہوںنے نہ تو کسی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی ایسے طالب علم سے ملے جسکا مستقبل پیپر لیگ کے سبب متاثر ہوا ہے لہذا بھارتی طلباء کو وزیر اعظم کی معافی کی معافی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ طلباء پر جو گزری اس پر وزیر اعظم کو ان سے معافی مانگنی چاہیے۔۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button