بھارت

بی جے پی کاکروچ تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ، نہا بورا

بھارت کے مسائل کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانا بی جے پی کاپرانا وطیرہ ہے، طلباء رہنما

نئی دلی: آل انڈیا سٹوڈنٹس ایسویس ایشن کی قومی صدر نہا بورا نے کہا ہے کہ بی جے پی پیر پیک کے معاملے پر کاکروج جنتا پارٹی کی طرف سے چلائی گئی تحریک فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نہا بورا نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر احتجاج میں شریک مسلم مظاہرین کو چن چن کو نمایاں کیا ہے ۔انہوںنے یک خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ احتجاج میں مختلف مذاہب اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے متحدہو کر حصہ لیا اوریہی اتحاد برسراقتدار جماعت کے لیے باعث تشویش بن گیا، حکومت کو اس بات کا خوف ہے کہ کیونکہ وہ تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، وہ اسی وقت تک اقتدار میں رہ سکتی ہے جب تک بھارتی عوام منقسم رہیں۔یہ احتجاج بی جے پی کیلئے ایک بڑا دھچکا تھا، صرف اس لیے نہیں کہ ایک مرکزی وزیر کو مستعفی ہونا پڑا بلکہ اس لیے بھی کہ اس نے انکی سیاست کو چیلنج کیا ۔ انہوںنے کہا کہ طلباء تحریک میں ہم سب متحد ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے طلباء تحریک کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں ہے ، بی جے پی ایک طویل عرصے سے ایسی ویڈیوز تیار کر رہی ہے جس میں ملک کے مسائل کا ذمہ دار مسلمانوںکو ٹھہرایا جارہا ہے ۔نہا بورا نے مزید کہا کہ یہ احتجاج اس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے جس کی بنیادپر بھارت قائم ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button