مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے خلاف لوگوں کا احتجاج

جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع اودھم پور میں لوگوں نے صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پرقابض حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں شہری خدمات کا محکمہ تباہ ہوچکا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مکینوں نے بتایا کہ کچرے کے ڈھیر سالوں سے گھروں کے قریب پڑے ہیں جس سے بدبو پھیل رہی ہے اور صحت عامہ کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران فضلہ جمع ہونے سے مچھروں اور کیڑے مکوڑوں میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار شکایات کے باوجود حکام صرف یقین دہانیاں کراتے رہے۔کانگریس رہنما سومیت مگوترا نے علاقے کا دورہ کرتے ہوئےکچرے کے ڈھیروں اور نالوں کا معائنہ کیا اور میونسپل کونسل کے افسران اور صفائی ستھرائی کے عملے کو موقع پر طلب کیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے اور انتظامی غفلت کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف میں نہیں ڈالا جا سکتا۔مگوترا نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر صفائی مہم شروع کریں اور کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کو 24 گھنٹے کے اندر صاف کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مقررہ تاریخ میں نظام بحال نہ کیا گیا تو علاقہ مکین سڑکوں کی بندش سمیت پرامن لیکن شدید احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ اور میونسپل کونسل پر عائد ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button