پاکستان

اسلام آباد میں” یوم استحصال کشمیر“ کے سلسلے میں فن مصوری کے مقابلے کا انعقاد

اسلام آباد: یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں اسلام آباد میں فن مصوری کےمقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے تقریباً 200 نوجوان طلباءفنکاروں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے تنازعہ کشمیر کو اجاگرکیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقابلے کا انعقاد یوتھ فورم فار کشمیر اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اکنامکس اینڈ ڈیزائن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ شرکاءنے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال کی عکاسی کرنے کے لیے اپنے فن کا استعمال کیا اورمقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کے اثرات اور کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاءمیں کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی، یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ، انسٹی ٹیوٹ آف ہوم اکنامکس اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل روزینہ فہیم اور وزیر اعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان عظمیٰ گولڑہ شامل تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وجیہہ قمر نے کہا کہ آوازوں کو دبایا جا سکتا ہے لیکن رنگوں کے ذریعے دیے گئے پیغام کو خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اپنی مصوری کے ذریعے کشمیر کی کہانی کو پیش کرنے پر نوجوان فنکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے فن پاروں نے کشمیری عوام کی حالت زار کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔انہوں نے قائد حریت سید علی گیلانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی زندگی کو مشعل راہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ففتھ جنریشن جنگی چالوں اور پروپیگنڈے کا استعمال کر رہا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زمان باجوہ نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد تنازعہ کشمیر کے بارے میں شعور اجاگرکرنے کے لئے آرٹ اور کلچر کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں بالآخر رنگ لائیں گی۔بعد ازاں وجیہہ قمر نے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا اور جیتنے والے شرکاءمیں انعامات تقسیم کئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button