پاکستان

قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے فیصلے کی مذمت

اسلام آباد:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور سفارتی تعلقات کی تنزلی کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو شدید اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ریسورس سینٹر میں رانا ارادت شریف خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر دو قراردادیں منظور کیں۔ پہلی قرارداد میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور سفارتی تعلقات کی تنزلی سمیت بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی ۔ان اقدامات کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا گیا۔ دوسری قرارداد میں غزہ میں معصوم شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان کی شدید مذمت کی گئی، اسرائیل کے اقدامات کو نسلی کشی کی ایک شکل قرار دیا۔مزید برآں کمیٹی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کوعالمی نقصان قرار دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button