مقبوضہ جموں و کشمیر
رام بن : کار پربھارتی فورسز کی فائرنگ،مفرور افراد کی تلاش کیلئے آپریشن

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع رامبن میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔فورسز نے بعد ازاں گاڑی میں سوار افراد کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ فورسز اہلکاروں نے آج (جمعہ) علی الصبح ضلع رامبن میں جموں سری نگر شاہراہ پر چندر کوٹ کے مقام پر ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس پر اس پر چند فائر مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار لوگ بعد ازاں گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے جنہیں پکڑنے کیلئے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے







