بھارت :حزب اختلاف کے ارکان کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت حزب اختلاف نے ارکان پارلیمنٹ نے پیرکے روزپارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ ایوان میں حاضر ہو کر سوالوں کے جواب دیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی سمیت احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کے داخلی دروازے کے قریب جمع ہوئے ۔ ان کے ہاتھوں میں ایک بینر تھا جس پر لکھا تھا ”امیت شاہ پارلیمنٹ سے عائب کیوں؟“ارکان پارلیمنٹ نے ”امیت شاہ جواب دو“ اور ”امیت شاہ کہاں غائب ہیں؟“ کے نعرے لگائے۔انہوں نے رام مندر چندہ چوری کے معاملے پر "چندا چور، گدی چھوڑ” کے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔اپوزیشن نے دہلی میں 20 جولائی کو ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی پر دونوں ایوانوں میں وزیر داخلہ سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ اپوزیشن دہلی کے طلباءپر لاٹھی چارج اور فائرنگ پر وزیر داخلہ کی وضاحت کے لئے دباو¿ ڈالتی رہے گی۔یہ احتجاج مون سون اجلاس کے گیارہویں دن ہوا جب مودی حکومت ایف سی آر اے ترمیمی بل پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔






