بھارت

بی جے پی نے نام نہاد سیکولر بھارت میں اقلیتوں کی آزادی مکمل طور پر ختم کر دی

نئی دہلی: ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین مسلسلتنگ کی جارہی ہے جہاں ریاست بہار میں ہندو انتہاپسندوں نے مسیحی برادری کے خلاف سماجی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی میڈیا نے انتہاپسند مودی کے دور اقتدار میں اقلیتوں پر جاری منظم مظالم اور جبر و استبداد کو آشکار کر دیا ہے۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں مسیحی خاندانوں کو ہندو انتہاپسند عناصر کی جانب سے سماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں ہندو انتہاپسند مسیحی برادری پر زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے شدید دباو¿ ڈال رہے ہیں۔ بہار میں مسیحی برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں اورسماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں ہندو انتہاپسندوں کہہ رہے ہیں کہ ہم کسی مسلمان یا عیسائی کو نہیں مانتے، یہ ہمارے معاشرے کو آلودہ کر رہے ہیں اس لیے انہیں یہاں نہیں رہنے دیں گے۔ آج یہاں گرجا گھر بنا ہے تو کل یہاں مسجد بنے گی ،ہم کسی بھی عیسائی کو برابری کا حق نہیں دیں گے۔ماہرین کے مطابق بھارت میں مذموم سیاسی عزائم کے لیے نفرت و تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پرمظالم بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی نے نام نہاد سیکولر بھارت میں اقلیتوں کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button