بھارت

تامل ناڈواسمبلی نے لوک سبھا کی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے کے حق میں قرار داد منظور کرلی

چنائی: ریاست تامل ناڈو کی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ جوزف وجئے کی طرف سے پیش کردہ خصوصی قرارداد منظور کی ہے جن میں بی جے پی کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان زیرین ”لوک سبھا ” کی543 نشستوں کی تعداد میں اضافہ نہ کرے اور انہیں فی الحال جوں کا توں رکھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قرار داد میں مستقبل کی حد بندی مشق پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ فی الوقت ریاستوںکو جتنی سیٹیں الاٹ ہیں وہی برقرار رکھی جائیں اور ان میںکسی قسم کا ردوبدل نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ جوزف وجئے نے اس موقع پر کہا کہ 1971کے بعد کئی گئی کسی بھی مردم شماری کی بنیاد پر اگر پارلیمانی نشستوں کی دوبارہ تقسیم ہوئی تو اسکا تامل ناڈو اور دیگر جنوبی ریاستوں پرمنفی اثر پڑ ے گاجنہوںنے آبادی پر کنٹرول کا پروگرام کامیابی سے چلایاہے ، مستقبل میں حلقوں کی جو از سر نو حدبندی ہونے والی ہے اس سے ان ریاستوں کو بچایا جائے ۔
انہوںنے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ بی جے پی حکومت پھر سے ایک ایسی تجویر پارلیمنٹ میں پیش کرنا چاہتی ہے جسے رواں برس برس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوںنے کہا کہ 2029کے عام انتخابات میں لوگ سبھا میں خواتین کے 33فیصد کوٹے پر عمل ضرور ہونا چاہییس لیکن یہ عملداری موجودہ 543حلقوں کی بنییاد پر ہی ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button