مقبوضہ جموں و کشمیر

سونمرگ: مٹی کا تودہ گرنے سے سرینگر۔لہہ ہائی وے پرٹریفک معطل

سرینگر-غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام سونمرگ کے قریب سرینگر۔لہہ ہائی وے پرشدید بارش کے باعث رنکا موڑ کے مقام پر مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مٹی کے تودے کے باعث دریا میں پانی کی سطح بھی نمایاں طور پر بلند ہوگئی جبکہ سربل روڈ بھی متاثر ہوئی ہے۔قابض حکام نے سڑک پردونوں اطراف گاڑیوں کی آمدورفت معطل کردی ہے اور لوگوں کو دریا کے کناروں اور نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button