بی جے پی حکومت میرے خاندان کو ہراساں کررہی ہے ، شریک کنوینر کاکروچ جنتا پارٹی

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے شریک کنوینر سوراداس نے کہا ہے کہ پولیس نے انکی رہائشی گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں ہراساں کیا۔ انہوںنے کہا کہ پولیس نے ایسا بی جے پی کی حکومت کے اشارے پر کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق داس نے ”ایکس “ پر لکھا کہ پولیس میرے خاندان کے گھر پہنچی اور اہلخانہ سے طرح طرح کے سوالات کیے ، یہ ہراسانی کیوں ، یہ حکم کس نے دیا اور کس مقصد کیلئے ، کیا یہ قانونی طریقہ کار ہے ۔ انہوںنے استفسار کیا کہ یونین ٹیری ٹری پڈو چیری کی بی جے پی حکومت میرے خاندان کو آیا کیوں خوفزدہ کر رہی ہے ، وہ یہ سب مرکزی حکومت کی ہدایت پر کر رہی ہے، تاہم ایسی کارروائیاں انہیں سیاسی سرگرمیوں سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتیں۔
انہوںنے کہا کہ اگر مقصد مجھے خاموش کرنے کیلئے خوفزدہ کرنا ہے تو یہ کام نہیںکرے گا۔میں اس سے خوفزدہ نہیںہون گابلکہ اس سے نظام بہتر کرنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے ، ایک ایسا نظام جہاں پولیس غنڈوں کی طرح کام کرنے کے بجائے قانون کی پاسداری کرے۔






