ناگا طلباءتنظیم نے بھارتی یوم آزادی کی تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

امپھال: آل ناگا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، منی پور (اے این ایس اے ایم) نے طلبائ، نوجوانوں اور ناگا آبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت سے پرہیز کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے این ایس اے ایم نے ایک بیان میںکہا کہ تقریبات کے بائیکاٹ کی یہ ہدایت 10 اگست کو ضلع چندیل کے چندیل عیسائی گاو¿ں میں منعقدہ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادوں کے مطابق جاری کی گئی۔تنظیم نے اپنے حلقوں اور ماتحت اکائیوں کے رہنماو¿ں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اس ہدایت کو سختی سے نافذ کریں۔
”اے این ایس اے ایم“ نے تمام تعلیمی اداروں اور دفاتر کو آج 14 اگست کو 80 ویں ناگا یوم آزادی منانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
تنظیم نے مزید کہا کہ ناگا لوگوں کی جان و مال کو روزانہ کی بنیاد پر خطرہ لاحق ہو رہا ہے لہذا نہیں چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فرورغ دیں۔





